ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کھانے سے متعلق تنازعہ:عدالت بی ایس ایف جوان کی بیوی کی درخواست پر سماعت کرے گی 

کھانے سے متعلق تنازعہ:عدالت بی ایس ایف جوان کی بیوی کی درخواست پر سماعت کرے گی 

Sat, 11 Feb 2017 11:07:14  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ اس بی ایس ایف جوان کی بیوی کی جانب سے دائر درخواست پر فوری سماعت کرنے کے لیے آج تیار ہو گیا جس نے ویڈیو پوسٹ کرکے جوانوں کو خراب کھانا دئیے جانے کا الزام لگایا تھا۔خاتون نے دعوی کیا ہے کہ اس کا شوہر تیج بہادر یادو لاپتہ ہے اور ان کا خاندان ان سے گزشتہ تین دنوں سے رابطہ نہیں کر پایا ہے۔جسٹس بی ڈی احمد اور جسٹس آشوتوش کمار کی بنچ کے سامنے درخواست کی فوری سماعت کا ذکر کیا گیا۔بنچ نے اس معاملے پر سماعت آج شام کے لیے درج کیا۔جوان کی بیوی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل منیش تیواری نے کہا کہ جوان کا پچھلے کچھ دنوں سے کوئی پتہ نہیں ہے ، ا س لیے عدالت کو اس معاملے میں سماعت کرنی چاہیے ۔بنچ نے معاملہ کی ہنگامی ضرورت کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیک ہے، آج اسدرخواست پر سماعت کی جائے گی۔غورطلب ہے کہ یادو نے 9 ؍جنوری کو فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، ویڈیو میں کھانے کا ایک باکس دکھایا گیا تھا جس میں پانی جیسی دال اور ایک جلی ہوئی روٹی تھی۔یادو نے کہا تھا کہ اس دال میں صرف ہلدی اور نمک ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے متصل کنٹرول لائن سمیت ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو اس طرح کا کھانا دیا جاتا ہے اور وہ اکثر خالی پیٹ سونے چلے جاتے ہیں۔


Share: